گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اتحاد انجمن راجپوت کے مرکزی صدر حاجی رحمت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام طبقات کو بلا تفریق خدمات پیش کرنا ہوں گیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ علی پورہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں انجمن اتحاد راجپوت کے زیر اہتمام فری ڈسپنسری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری ،انشاء شاہد بٹ ،حاجی محمد امین ،حاجی محمد منورحسین ،محمد سلیم ،محمد نعیم ابراہیم ،محمد رضی ،،محمد آفاق ودیگربھی موجود تھے ۔