• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی فلائی اوور پررکشہ الٹنے سےسلنڈرپھٹ گیا،ڈرائیورزخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی خداداد کا رہائشی نعمان اپنے رکش پر سوارہوکر جارہاتھا کہ تیزرفتاری کےباعث گیلانی فلاوور کےقریب اچانک الٹ گیا اور رکشہ میں موجود سلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر کےپھٹنے کےبعد رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے رکشہ کو اپنی لپیٹ میں لیکر جلاکر خاکستر کردیاجبکہ رکشہ سے پچھلی سائیڈ سے آنے والارکشہ بھی آگ کی زد میں آکر سامنے والی ونڈسکرین ٹوٹ گئی،واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیاگیا ،آگ کی وجہ سے رکشہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا،واقعہ میں زخمی ہونےوالے ڈرائیور نعمان کو موقع پر طبی امداد دیکر فارغ کردیاگیا۔
تازہ ترین