• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان وعید‘ تھیلے سیمیا مریضوں کو 1ہزار خون کے بیگز فراہم

پشاور(وقائع نگار) رمضان المبارک و عید الفطر کے دوران حمزہ فاؤنڈیشن نے تھیلیسمیا، ہیموفیلیا اور بلڈکینسر میں مبتلا مریضوں کے علاوہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کوبھی عطیات خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھااورتقریبا1000تک بلڈ بیگس عطیہ کئے گئے، حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیا ہسپتال پشاورمیں رمضان و عید کے دوران تھیلیسمیاکے مریضوں کو 400سے زائدمفت خون کے بیگس،بلڈ کینسرکے 150،ایچ ایم سی، ایل آرایچ، کے ٹی ایچ،انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز،فوجی فاؤنڈیشن، کویت ہسپتال ودیگرنجی ہسپتالوں،گائنی سنٹرزاورالشفاء کو200سے زائد اجزائے خون کے بیگس دیئے گئے۔ اس طرح حمزہ فاؤنڈیشن کیساتھ ساتھ ان دیگر ہسپتالوں کے ہیموفیلیا وبلڈ کینسرکے مریضوں کو ایک ماہ کے دوران 250سے زائدپلازمہ اور(platelets) اجزائے خون کے بیگس فراہم کئے گئے۔حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق عیدتعطیلات کے باوجود حمزہ فاؤنڈیشن میں خدمات کا سلسلہ جاری رہاحالانکہ دیگرادارے بند رہے اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تھیلیسمیاودیگرمریض بچوں کو عطیات خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام خصوصامخیئرحضرات کے تعاون سے ہی امراض خون میں مبتلا معصوم جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے تھیلیسیمیامرض پر قابو پانے کیلئے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے پربھی زوردیا۔
تازہ ترین