• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں پولٹری فارم کے سپروائزر کی دو ملازمین پر تشدد کی ویڈیو وائرل


چکوال میں پولٹری فارم کے سپروائزر کی دو ملازمین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی، 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے مطابق ملازمین پر تشدد کا واقعہ اپریل 2019ء کا ہے، سپروائزر نے اسٹاف کیساتھ مل کر ملازمین کے آپسی جھگڑے پر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اور دیگر افراد کا تعلق علی پور ضلع مظفر گڑھ سے ہے جو 10 ماہ پہلے واپس اپنے گاوں چلے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق حال ہی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین