• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلی بند کرنے پر جھگڑا، پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی

کراچی کے علاقے عید گاہ میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار اور 11 سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عید گاہ مارواڑی لین میں جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مارواڑی لین میں علاقہ مکین کئی گلیاں بند کر کے تقریب کر رہے تھے کہ پولیس اہلکار معید نے دوست کے ہمراہ گلی سے گزرنے کی کوشش کی جس پر ہاتھا پائی ہو گئی۔

اس دوران اہلکار معید نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچے سمیت 2 افراد گولی لگنے سے جبکہ اہلکار اور اس کا دوست تشدد سے شدید زخمی ہو گئے۔

اہلکار سمیت چاروں زخمی سول اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمی اہلکار سی آئی اے میں تعینات ہے۔


واقعے میں 53 سالہ شخص امین، 11 سالہ طحہٰ گولی لگنے سےزخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اہلکار معید اور اس کا دوست علاقہ مکینوں کے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین