• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میڈیکس الائنس ڈیرہ غازی خان کا اجلاس

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) پنجاب میڈیکس الائنس ڈیرہ غازی خان کا اجلاس عابد قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مسرت مستوئی ، میاں عامر کریم ، ریاض بھٹہ ، مقبول انصاری ، حبیب درانی ، چوہدری مجید اور حافظ سجاد سرور سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلعی چئیرمین حاجی محمد اسماعیل کو ورلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ان کی درینہ خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈ ل ملنے پر انھیں مبارکباد پیش کی گئی ، جبکہ میڈل ورلڈ لیبر فیڈریشن اور ورلڈ فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کی طرف سے دیا گیا ، اجلاس میں مقررین نے حاجی محمد اسماعیل کی خدمات کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔  
تازہ ترین