سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے عہدیداران نے پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
گزشتہ دنوں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈولف ہٹلر کی ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دُنیا کے تمام یہودیوں کا قتل کرسکتا تھا لیکن میں نے کچھ یہودیوں کو صرف اس لیے زندہ چھوڑا تاکہ دُنیا دیکھ سکے کہ میں دیگر یہودیوں کو کیوں قتل کیا۔‘
وینا ملک کا یہ اسرائیل مخالف ٹوئٹ دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے عہدیداران کی جانب سے اداکارہ کا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔
ٹوئٹر نے وینا ملک کا یہ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا لیکن اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا ٹوئٹ صرف ایک فرضی قول تھا۔
واضح رہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر قابض اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے بعد سے وینا ملک ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں۔
وینا ملک مسلسل ٹوئٹر پر فلسطینیوں کے حق میں مختلف پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔