• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف آرٹسٹ اور سنجیدہ فن مصوری کے منفرد مصور جمیل نقش کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔

خداداد صلاحیتوں کے مالک جمیل نقش کیرانہ انڈیا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد لاہور میں رہائش اختیار کی، انہوں نے میئو اسکول آف آرٹ لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

وہ اپنی طرز کے منفرد مصور تھے اور اپنےتخلیقی ذہن اور خداداد صلاحیتوں سے اپنے فن کو نکتہ عروج پر پہنچایا، انہوں نے مختلف موضوعات پر مصوری کی خاص طور پر WOMEN IN PEGION ان کا پسندیدہ موضوع رہا۔

اسٹل لائف، کیلیگرافی اور منی ایچر بھی بنیادی اصولوں کے اندر رہ کر اپنے فن میں شامل کیا۔ برطانیہ میں ان کے ناقدین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آرٹ کے ممتاز ناقدین کہتے ہیں کہ ایسے ذہین آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہیں لیجنڈ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا جبکہ جمیل نقش کے نام پر میوزیم لاہور میں ان کے دہائیوں میں تیار کردہ فن پاروں کو رکھا گیا ہے۔

جمیل نقش نے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی سنجیدہ فن مصوری کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ  جمیل نقش 80 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین