پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے دوچار مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بُلند کرلی۔
سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش ہمیں جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے۔‘
سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی۔‘
ان کے اس ٹوئٹ کا مقصد پوری دُنیا کو جگانا ہے جو فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے خاموش بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی ہے۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 137 سے زائد ہوگئی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔