سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے فوری مداخلت کرے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین ہے، جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں دنیا کو اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔