فلسطین پر اسرائیلی حملے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں قرار داد منظور کرلی گئی۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔
قرار اداد کے مطابق اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے، ہم اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل تمام تر خلاف ورزیاں، مسجد اقصیٰ سمیت مقدس مقامات کی بے حرمتی فوری طور پر بند کرے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزی نہ کرے۔