• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے ڈان سے بچنے کیلئے برطانوی تاجر سے شادی کرلی، راکھی ساونت

بھارتی ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انھوں نے برطانیہ میں رہنے والے رتیش نامی تاجر سے شادی کرلی ہے، تاکہ گجرات کے ایک جرائم پیشہ شخص کی جانب سے شادی کے لیے مجبور کرنے کے دباؤ سے بچ سکیں۔

مختلف تنازعات کے حوالے سے مشہور راکھی کے شوہر دنیا کے لیے ایک پراسرار شخص ہیں اور ان کے بارے میں نہ تو کسی نے سنا اور نہ ہی انھیں دیکھا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے رتیش سے شادی کا فیصلہ اس دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جو کہ گجرات کے ایک ڈان نے بندوق کی نوک پر ان سے شادی کے لیے ڈالا تھا۔

انھوں نے کہا کہ رتیش کا ان کی زندگی میں آنا ایک نئے چیپٹر کا آغاز ہے، راکھی نے کہا کہ گجرات کے بدمعاش نے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے انھیں اپنے گوا میں واقع فارم لے گیا جہاں راکھی نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں گجراتی ڈان کسی کی پٹائی کر رہا ہے۔ 


اس نے راکھی کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس نے شادی نہ کی تو اسے اغوا کرلے گا، جس کے بعد میں نے رتیش سے کہا کہ میری شادی کے لیے کوئی اچھا شخص تلاش کرو، جس پر اس نے وعدہ کیا، جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور پھر ہم نے آپس میں شادی کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین