• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا پراپیگنڈا درست نہیں، اِرسا میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، جمشید اقبال


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول کا پراپیگنڈا قطعاً درست نہیں، ارسا میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، پانی کی تقسیم کے فیصلے اتفاقِ رائے سے ہوتے ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ بلاول صاحب آپ نے اپنے بارہ سالہ دور میں دریائے سندھ کے کنارے موجود جنگلوں کو کاٹ کر زمینوں پر قبضے کرنے کے علاوہ کیا کیا؟

ارسا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پانی کی تقسيم کے معاملہ پر کسی صوبے سے بھی زيادتی نہيں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ درياؤں ميں پانی کی کمی کے باعث کچھ دن پانی کی کمی کا سامنا رہا ليکن اب صورتحال کنٹرول ميں ہے، سندھ کو کپاس کی کاشت کے وقت پنجاب سے زيادہ پانی فراہم کيا۔

تازہ ترین