غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، کوئی ٹھوس رد عمل سامنے نہ آ سکا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔
علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرار داد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ادھر فلسطین کے مسئلے پر یورپی وزرائے خارجہ نے غیر معمولی اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔
اس بات کی اطلاع یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افرادکی تعداد 209 ہوگئی جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔