کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے التواء کے بعد قومی سنیئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لئے چھ میچوں کی سیریز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کے میچز کراچی اور لاہور میں اس ماہ کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،پی ایچ ایف نے اس حوالے سے حکومت سے اجازت مانگ لی ہے، پنجاب اور سندھ حکومت کے حکام کو بھی اس سلسلے میں خط بھیج دیا گیا ہے، جس میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز کرانے کی اجازت مانگی گئی ہے،سیریز کے دوران تماشائیوں کے گرائونڈ میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ بائیو سیکور ببل کے تحت میچز ہوں گے۔