• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار کی فوج نے مغربی حصے پر کنٹرول کیلئے مسلح کارروائیاں شروع کردیں، باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال

ینگون (اے پی پی)میانمار کی فوج نے ملک کے مغربی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تازہ مسلح کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ علاقہ بھارتی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے اور وہاں چن نسلی گروہ میانمار سے آزادی کے لیے سرگرم ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹوں کے مطابق شہر مینڈاٹ میں تقریبا 20ہزار افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ وہاں جنگ جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں اور آزاد میڈیا کی ان علاقوں تک رسائی ناممکن ہے۔ 

تازہ ترین