• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس ایک دن میں مزید چار ہزار زندگیاں لے گیا جبکہ مزید تین لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے بڑھادیا گیا جبکہ ممبئی میں مسلمانوں کے قبرستان میں گنجائش ختم ہو گئی۔ روس سے اسپوتنک ویکسین کی دوسری کھیپ بھارت پہنچا دی گئی۔

خیال رہےکہ بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بن گیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد جبکہ کورونا سےاموات 2 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے برطانیہ نے پہلے بھارت سے پروازیں بند نہیں کیں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین