• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی مچھلیوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے نیب نے بدعنوان عناصر سے گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ 321.4829 ارب روپے وصول کئے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ2020کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 321.4829ارب روپے کی وصولی کی ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں صرف ایک سال میں ریکارڈ کامیابی ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے نیب افسران کے عزم اور لگن ظاہر کرتا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487،964 شکایات موصول ہوئی ہیں ، 15،930 شکایت کی تصدیق ، 10،041 انکوائریوں اور 4،598 شکایات کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین