• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے نام پر دھوکا کرنیوالے جاگیردار قومی مجرم ہیں،سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کی جانب سے علیحدہ صوبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ہوا،شرکاء کا کہنا تھا کہ جن جاگیرداروں نے سرائیکی قوم کے ساتھ صوبے کے نام پر دھوکا کیا وہ قومی مجرم ہیں،قوم انہی کبھی معاف نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا قافلہ چل پڑا ہے اب یہ سرائیکستان کی منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔مظاہرے سے ظہور دھریجہ،بابر دھریجہ، جام خورشید ،میاں مبشر عرفات دینپوری، حافظ محمد طاہر،مقصود دھریجہ اور جمشید دھریجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 100دن کا وعدہ کیا جبکہ 1100دن گزرنے کے باوجود صوبہ تو کیا صوبہ کمیشن بھی نہیں بنایا جا سکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل نہیں کیا،تحریک انصاف کا انجام ان سے بدتر ہوگا۔
تازہ ترین