• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی بجائے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے،راناثنااللہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بجائے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔

راناثنااللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتا تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کے 3 جج صاحبان کا حکم پڑھالیں۔

انہوں نےکہا کہ عدالتی حکم میں لکھاہے کسی کمیشن، کک بیک، 110 گواہان، 58 والیمز میں شہباز شریف کا نام نہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف کی بجائے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے، :ملکی معیشت منفی 0.4 فیصد پر لانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

تازہ ترین