• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی کام کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی

کورنگی کاز وے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں نکلے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی اُلٹ گئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

کراچی کے بیچوں بیچ گزرنے والی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث امدادی کاموں کے لیے موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی ڈیفنس کے قریب ملیر ندی میں الٹ گئی تاہم ایم پی اے راجہ اظہر سمیت تمام 5 افراد محفوظ رہے۔

پی ٹی ترجمان کے مطابق فیصل ایدھی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ ملیر ندی میں کشتی میں سوار ہوکر گشت کر رہے تھے۔

کسی ممکنہ شخص کی مدد کے لیے یہ پانچ افراد کشتی میں سمندر کی طرف جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب کشتی الٹ گئی۔

ترجمان کے مطابق کشتی میں سوار فیصل ایدھی، راجہ اظہر اور دیگر افراد ڈوب رہے تھے کہ انہیں ماہی گیروں کی ایک کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچا لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب ایدھی حکام کے مطابق فیصل ایدھی کی کشتی کاز وے سے ریسکیو آپریشن کے دوران دو دریا کی سمت نکل گئی جہاں تیز پانی کی وجہ سے فیصل ایدھی کی کشتی اُلٹ گئی۔

تازہ ترین