• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ملکی برآمدات میں ساڑھے 13 فیصد اضافے پر مطمئن


وزیراعظم عمران خان ملکی برآمدات میں ساڑھے 13 فیصد اضافے پر مطمئن ہیں اُن کا کہنا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی کارکردگی اور معیشت کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

دوران اجلاس گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات 13 اعشاریہ 50 فیصد بڑھ گئی ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ماہ سے سرپلس ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 44 فیصد، سیمنٹ کی فروخت 40 فیصد اور ٹریکٹرز کی فروخت میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے، عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے، دنیا میں خام تیل، پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ معاشی میدان میں حکومتی کامیابیاں اجاگر کریں۔

تازہ ترین