• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا غیرقانونی نہیں، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ  پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر غیر قانونی کام نہیں کیا، گارنٹر کو چاہیے تھا کہ وہ بھائی کو واپس لاتا نہ کہ خود فرار ہونے کی کوشش کرتا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ٹکٹ پہلے خریدی فیصلہ بعد میں آیا، انہیں ضمانت ملنے اور باہر جانے کا یقین تھا، لیکن حکومت گارنٹر کو اتنی آسانی سے نہیں جانے دے گی۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پریس کلب سینٹر پر 40 سال اور اس سے زائد عمر کے صحافیوں اور ان کی فیملیز کو ویکسین لگائی جائے گی، صحافی ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

صدر پریس کلب ارشد انصاری نے ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا حکومت قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اُنہیں شاہی خاندان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

تازہ ترین