• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سمندری طوفان تاؤتے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا

شدید سمندری طوفان تاؤتے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث بھارتی گجرات میں شدید بارش اور تند و تیز ہوائیں چل پڑیں، شدید بارشوں کے باعث بھارتی گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں۔

سمندری طوفان کے باعث بھارتی گجرات کےساحل پر دس فٹ تک بلند لہریں امڈ آئیں۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات سے طوفان ٹکرانے کی کیفیت مزید دو گھنٹے جاری رہ سکتی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کےساحل پر طوفاں کے باعث ہواؤں کی رفتار  133 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

تازہ ترین