سکھر (بیورورپورٹ ) مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ، احتساب عدالت نے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جھکرانی کے خلاف احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت سکھر کے میں ہوئی ، سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی، سماعت کے دوران مشیر جیل خاناجات اعجاز جکھرانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ریفرنس اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان کے جبکہ دوسرا ریفرنس اعجاز جکھرانی سمیت 13 ملزمان کے درج خلاف ہے۔