پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خا ن مروت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وبائی صورتحال کے باعث کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں جس کے تحت ٹریفک حکام پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ٗگزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور ٹریفک وارڈنز گاڑیوں میں سماجی فاصلے یقینی بنانے سمیت شہریوں کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں۔