• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرور احمد مسرور

حال ہی میں بھارتی ہاکی کے سابق گولڈن پلیرزایم کے کوشک ، روندرپال سنگھ،67سا لہ کھلا ڑ ی جا رج فر نا ننڈ س کرونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں لیکن اسی عرصے میں بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کی سات کھلاڑیوں نے کورونا کا شکار ہوکر دو ہفتے تک مضبوط قوت مدافعت سے اس خطرناک مو ذی وباکو شکست دے کر اپنی زندگیوں کو بچالینے کا کارنامہ انجام دیا۔ 

پاکستان میں مردوں اور خواتین ہاکی کو انٹرنیشنل رینکنگ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو بہت افسوسناک صورتحال سامنے آ تی ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت میں مردوں کی ہاکی میں چوتھی اور خواتین کی نویں پوزیشن ہے ٹو کیو اولمپکس میں بھارت کی دونوں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں خواتین ہاکی کا اولمپک مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے تربیتی کیمپ بنگلورمیں لگایا گیا ہے جہاں اس وقت 25 کھلاڑی تیاری میں مصروف ہیں۔

دس دن کے وقفے کے بعد خواتین کا تربیتی ہاکی کیمپ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بنگلورسنٹر میں دوبارہ شروع ہوا تو تمام لڑکیوں اور معاون اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے جس کے نتیجے میں سات خواتین کھلاڑیوں جس میں ٹیم کی کپتا ن را نی ر ا مپال بھی شا مل تھیں اور دو معاون اسٹاف کے رزلٹ پا ز یٹو آنے پر تمام متاثرہ کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کا پابند کردیا ان کھلاڑیوں میں خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی ر امپال بھی شامل تھیں دوسری کھلاڑیوں میں سونیا، پونیا، شرمیلادیوی ، راجانی نجو ت کور، نونیت کور، اور شیلا شامل تھیں جبکہ معاون اسٹاف میں وڈیومیکر ا مر و تا پر کا ش اور سا ینٹفک مشیر و ین لو مبا ر ڈ شامل تھے۔ 

تربیتی کیمپ میں کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا جسکا کریڈٹ ہاکی انڈیا کو جاتا ہے بہرحال دوہفتے کی شدید احتیاط کے بعد متاثرہ لوگوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تو سب پازیٹو سے نیگٹو میں تبدیل ہوچکے تھے اور کر و نا کو شکست دی جا چکی تھی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہاکی کے مداحوں اور دوستوں کی محبت اور دعائوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیا نے بھی ہماری صحتیابی میں اہم کرداراداکیا لوگوں نے فون کالز اور پیغامات کے ذریعے ہم سب کی ہمت بندھائی جس کے نتیجے میں لڑکیاں کر و نا کو ماربھگانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارتی ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے بہت سے پیاروں کے جانے پر افسوس کا ا ظہا رکیا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین