بائیڈن انتظامیہ نےاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔
خبرایجنسی کےمطابق کانگریشنل ذرائع کا کہناہے کہ کانگریس کواسرائیل کو اسلحہ کی کمرشل فروخت سےمتعلق 5 مئی کو نوٹی فائے کردیاگیا تھا.
امریکی کانگریس کےپاس نوٹی فکیشن موصول ہونےکےبعداعتراض کیلئے15 دن کا وقت ہوتاہے تاہم امریکی لاءمیکرزکی جانب سےاسرائیل اسلحہ ڈیل پراعتراض متوقع نہیں ہے۔
ترجمان امریکی دفترخارجہ نے خبر پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہاہے کہ فیڈرل قانون کےتحت انہیں اسلحہ کی کمرشل سیل سےمتعلق عوامی سطح پربیان دینےکی اجازت نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد پرگہری تشویش ہے،پائیدار امن کےقیام کیلئے کام کر رہےہیں۔