• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم گزشتہ دنوں ملک میں ہوئے لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار566 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 989 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 67 ہزار 665 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 29 ہزار 801 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار 560 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 227 سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 28 ہزار 775 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 913ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 824 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 224 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 804 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 79 ہزار 371 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 733 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 931 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 267 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 286 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 517 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین