• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاتارڑ نے عمران خان کےمیٹنگ منٹس میڈیا کے سامنے پیش کردیے

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے عمران خان کےمیٹنگ منٹس میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے میں زلفی بخاری کو نوازنے کےلیے عمران خان کی ہدایات کا لیٹر موجود ہے۔

عطاتارڑ نے قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی درخواست پر اعتراض ہٹا دیا ہے، شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہے۔

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، شہبازشریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں، کسی قسم کا اختیار سے تجاوز سامنے نہیں آیا، عمران خان کو صبح شام شہبازشریف یاد آتے ہیں۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی میٹنگ منٹس کی کاپی آچکی ہے، چینی کی قلت کے باوجود آپ نے چینی باہر بھجوانے کی اجازت دی۔

تازہ ترین