• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی 14 جون تک ملتوی کر دی۔

لاہورکی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کرائی اور عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی، شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیسز کی سماعت ڈیوٹی ججز نے کی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نون لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پر اعتراض ہٹا دیا ہے ۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ عمران خان کےمیٹنگ منٹس ہمارے پاس آچکے ہیں، رنگ روڈ منصوبے میں زلفی بخاری کو نوازنے کیلئے عمران خان کی ہدایات کا لیٹر موجود ہے۔

تازہ ترین