• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم پرویز کا وزیر اعظم سے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کی معروف یوٹیوبر مریم پرویز کی جانب سے فلسطین کی مظلوم عوام پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے تجربات اور ذہانت سے دوسروں کے مسائل حل کرنے والی یوٹیوبر مریم پرویز نے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اسٹوری کے ذریعے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جانب سے جاری دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور پابندی عائد کی جائے ۔


مریم پرویز کا اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اسرائیل کی کوئی چیز پاکستان میں نہ آئے، پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کی برآمد بند کر دی جائے، کوئی بھوکا نہیں مرےگا، پاکستانی مصنوعات کا استعمال پھر خود ہی عام ہو جائے گا اور اسی میں سب کی بہتری ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے میں پاکستانی برانڈز کو اپنی مصنوعات کی کوالٹی بڑھانی اور برقرار رکھنی ہو گی۔

مریم پرویز نے کہا ہے کہ ’ جو مارکیٹ سے ملے گا وہی عوام خریدے گی ، جب باہر کی کوئی چیز 20 ہزار میں خریدی جا سکتی ہے تو وہی ہم 5 ہزار میں اپنی بھی خرید سکتے ہیں۔‘

تازہ ترین