• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ پردے میں وہ چھپ کر آیا

رخ سے جب پردے کو ہٹایا

منہ سے تو وہ کچھ نہ بولا

لکھی ہوئی ہر بات کر کھولا

2۔ چھوڑو مت تم اس کا ہاتھ

لے لواس کو ہاتھوں ہاتھ

چپکے چپکے عرش پر جائے

تحفے لے کر فرش پر آئے

3۔ جیسا تو ہے وہ بھی ویسی

لیکن چپ چاپ ہے وہ کیسی

تو بولے وہ کبھی نہ بولے

لاکھ جتن کر منہ کب کھولے

4۔ گلا تو ہے، سر ساتھ نہیں ہے

بازو ہیں کوئی ہاتھ نہیں ہے

جواب: پہیلی:۔1۔ خط 2۔ دعا 3۔ تصویر 4۔ قمیص  

تازہ ترین