• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا پٹانی نے کیریئر کی بہترین فلم کے بارے میں بتادیا

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے کیریئر میں اپنی بہترین فلم کے بارے میں بتادیا۔ 

خیال رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی: ان کہی کہانی‘ سے انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ 

اس دوران انھوں نے کئی نامور فلموں میں کام کیا، تاہم حال ہی میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے ساتھ وہ فلم ’رادھے‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ 

اسی سال دیشا پٹانی کے فلموں میں 5 سال مکمل ہوگئے، انھوں نے اس دوران اپنے فلمی کیریئر کو کامیاب قرار دیا۔ 


ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وقت گزر گیا، لیکن میں شکرگزار ہوں کہ مجھے اچھے مواقع ملے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اب تک میں نے جتنی بھی فلمیں کیں وہ میرے لیے خاص ہی تھیں، تاہم جو کچھ بھی مجھے ملا میں اس میں اپنے آپ کو خوش قسمت   سمجھتی ہوں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پائلٹ بننا چاہتی تھیں، تاہم وہ پائلٹ نہ بن سکیں۔ 

تازہ ترین