• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر


سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف 3 شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔


نواز شریف کی شیخوپورہ اور لاہور کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

درخواست گزار اسلم عزیز نے کہا کہ رائیونڈ کے باغات میں سرمایہ میں نے لگایا ہے، نیلامی سے نقصان میرا ہوگا۔

دوسری درخواست میں اشرف ملک نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے شیخوپورہ کی زمین کے 75 ملین روپے مجھ سے لیے ہیں۔

تیسری درخواست میں اقبال برکت نے کہا کہ اپرمال کا گھر اتفاق گروپ کی سٹیلمنٹ میں ہمیں مل چکا ہے۔

تازہ ترین