• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاف کے کپڑے گیلے ہونے پر امیتابھ نے کس طرح ان کی مدد کی؟

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ممبئی میں واقع دفتر میں پانی بھرجانے سے اسٹاف نے ان کی الماری سے کپڑے نکال کر پہن لیے۔ 

حال ہی میں آنے والے سمندری طوفان سے متعلق امیتابھ بچن نے اپنی روداد سنائی اور بتایا کہ ان کے دفتر میں پانی بھر گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان میں ایک خوفناک خاموشی تھی، پورے دن زوردار بارش ہوتی رہی، درخت گر گئے، سڑکوں پر پانی بھر گیا اور اس قیمتی آفس ’جناک‘ میں بھی پانی بھر گیا۔ 


ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مون سون کی بارشوں سے قبل فوری تیاری کرتے ہوئے پلاسٹ کور شیٹس لگائیں، شیلٹر اور شیڈز بھی لگائے، لیکن سب ہوا میں اڑ گئے۔ 

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے اپنے اسٹاف ممبران کی مدد کی جن کے کپڑے بارش کے دوران گیلے ہوئے تو انھیں اپنی وارڈروب سے کپڑے پہننے کی اجازت دی۔ 

امیتابھ نے بتایا کہ اسٹاف ممبران کو جو جرسی دیں وہ چیلسی اور جے پور پنک پینتھر ٹیم کی تھیں۔ 

تازہ ترین