سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے وزراء خزانہ بدلنے کے سوا معیشت کیلئے کچھ نہیں کیا۔
احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ملکی قرض یا اس پر چڑھنے والے سود میں سے کچھ بھی ادا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ہر اہم وقت میں صرف وزیر خزانہ تبدیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ن لیگی رہنما نے اس موقع پر اسد عمر اورحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کو بطور مثال پیش کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔