• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ژوب ائیرپورٹ تین سال بعد آپریشنل، پی آئی اے پرواز کی آمد و روانگی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ائیرپورٹ کو تین سال بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔  2018 کے بعد قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 528 PK مسا فروں کو لےکر کراچی سے ژوب پہنچی۔

جنرل مینجر پی آئی اے بلال احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ژوب میں واقع ائیر پورٹ کو تین سال بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔ 2018 کے بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز 528 PK مسافروں کولےکر کرا چی سےژوب پہنچ گئی ہے۔


ژوب ائیرپورٹ پرصوبائی وزیر مٹھا خان، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن حکام نے مسافروں کااستقبال کیا۔ بعد ازاں وہی پی آئی اے کی پرواز 41 مسافروں کو ژوب سے لے کر واپس کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید