• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے ٹوئٹس ڈیلیٹ کرکے نیا پیغام جاری کردیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ریئلٹی اسٹار پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کرکے غیرجانبدارانہ بیان جاری کردیا۔

حال ہی میں پیرس ہلٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کچھ بہت دل دہلا دینے والا ہے ،اسے رکنے کی ضرورت ہے۔جو ہورہا ہے اس سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔کسی کو خوف سے نہیں رہنا چاہیے۔

پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام کے ساتھ 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور انہوں نے فلسطین کے حق میں کئی ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کرکے غیرجانبدارانہ بیان جاری کردیا۔جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئےامن کی دعا کرتی ہوں۔

تازہ ترین