• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ریونیو ریکارڈ میں ہیرپھیر، خزانے کو 55 کروڑ کا نقصان، محکمہ مال کے افسران سمیت 38 افراد کے خلاف ریفرنس

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) نیب بلوچستان نے گوادر ریوینو ریکارڈ میں 55کروڑ روپے سے زائد خورد برد اورجعلسازی سے سرکاری قیمتی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں محکمہ مال بلوچستان کے افسران سمیت 38 افراد کے خلاف تین ریفرنسز عدالت میں دائر کر دیئے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نےگوادر میں کروڑوں روپے کرپشن کے تین الگ کیسز کی تحقیقات مکمل کر لی، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گوادر میں تعینات سابق نائب تحصیلدار گوادر مقبول احمد، آغا ظفر حسین اور حفیظ الرحمٰن، قانون گو ظاہر شاہ، محمد ابراہیم اور پٹواری سلطان احمد نے ملی بھگت سے گوادر کے موضع جورکان اور موضع چٹی شمالی کے ریونیو ریکارڈ میں مبینہ طور پر ٹمپرنگ کرکے جعلسازی سے 1738ایکٹر قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر پرائیویٹ پرسنسز کو فروخت کی جس سے قومی خزانے کو 32کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ایک اور کیس گوادر کے کولگری وارڈ میں غبن کے کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ تحصیلدار گوادر حفیظ الرحمنٰ، بالاچ خان ، محمد جان بلوچ، قانون گو نور احمد ، حفیظ اللہ، پٹواری منظور احمد اور عبدلخالق نے 263287 سکوائر فٹ زمین کے ریونیوریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے 13 کروڑ سے زائد کا گھپلا کیا۔

تازہ ترین