• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سوہان کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ لڑائی جھگڑوں کے دو واقعات میںدو افراد زخمی ہو گئے۔عرفان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ بابر شہزاد نے اپنی والدہ رحیمہ بی بی اور بھائی محبوب کی ایما پر اپنی بیوی مہناز بی بی کو قتل کر دیا۔عبد الرحمن نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ قیصر و دیگر 7افراد نے میرے بھائی رضوان کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ فہد نصیر نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نصیر اللہ و دیگر 7افراد نے مجھے فائر کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین