کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑ، ایڈووکیٹ طارق بٹ ،ایڈووکیٹ ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال ،شہباز خان ،ضمیر اختر ،خدائیداد ترین، شاہ مسعود کاکڑ رازق لالہ، محمد دین اور عمر فاروق کاکڑ نے بیان میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے پارلیمنٹ میں جرأت مندانہ خطاب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر میاں شہباز شریف کا موقف فلسطینی اور کشمیری عوام کی ترجمانی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جب تک اسلامی ممالک اسرائیل اور بھارت کیخلاف عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھاتے یہ مسئلے حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی۔ اسرائیلی مظالم میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔انہوں نے پوری قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ حکومت پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے اور دنیا کی توجہ اس مسئلے کی جانب مرکوز کرائے۔