• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی

پشاور ( وقائع نگار) قرطبہ یونیورسٹی حیات آباد پشاور کے طلباء نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گزشتہ روز باغی ناران کے سامنے ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بازی کی شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر طلباء کا کہنا تھاکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جسکی موجودگی دنیا کے امن کیلئے خطرہ کا باعث ہے ۔ اسرائیل نے جس انداز میں نہتے فلیسطینیوں کا خون بہایا اور مسجد اقصی ٰ میں قتل و غاررت کی اُس سے اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا جبکہ مسلمان دشمنی کا ثبوت بھی دیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا ہے عالمی اسلامی دنیا فلسطین کو اسرائیل کے تسلط سے آزاد کرانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے
تازہ ترین