• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل سیزن22-2021 کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹر نیشنل سیزن22-2021 کا اعلان کر دیا۔

‏کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلے گی، واحد ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہوبارٹ میں شروع ہو گا۔

 ایشیز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز کا آغاز 8 دسمبر سے برسبین میں ہو گا، ویمن ایشیزسیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز فروری 2021میں ہوں گے۔

‏ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 30 جنوری ، دو فروری اور 5 فروری 2021کو ہوں گے۔

‏ٹی ٹونٹی میچ 8 فروری 2021 کو مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز 11 ۔ 13 ، 15 ، 18 اور 20 فروری2021 کو ہوں گے۔

تازہ ترین