مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام عمران صاحب اور بزدار کی گرفتاری کے منتظر ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ 400 ارب چینی چوری کا حکم عمران خان دے، استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 250 ارب کا آٹا چوری کا حکم عمران خان دے، استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ ہو۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار کو گرفتار کرکے روز کی بنیاد پر پیشی ہو اور فیصلہ سنایا جائے، عمران صاحب کی گرفتاری کے بغیر رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری مکمل نہیں ہوسکتی۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں، ٹیمپرنگ آف ریکارڈ ہوتی رہے گی، پہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں، چوری اور ڈاکے کے بعد وزیر استعفی دیتا ہے۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان نے کہا کہ انکوائری کمیشن بنتا ہے، واہ واہ ہوتی ہے پھر اللّہ اللّہ خیر صلہ، عمران صاحب اپنی کرپشن چھپانے کے لیے اپنے منصب کا غیرقانونی استعمال کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے سوالیہ انداز میں کہا کہ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکرجواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبےکی توسیع کاحکم کیوں دیا؟ جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پرعملدرآمد کیلئےوزیراعلی کوڈائریکٹوکیوں جاری کیا؟