مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کا ہر دن ملک پر بدترین قرض میں اضافہ کرر ہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سعدیہ عباسی، سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا، جو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔
شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہر دن ملک پر بدترین قرض میں اضافہ اور معیشت کی سانسیں بند کررہا ہے۔