وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیونس کے وزیرخارجہ سے تیونس میں طیارے کی ری فیولنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی صورتحال اور قیام امن کے لیے جاری کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ ترکی سے نیویارک روانہ ہوگئے، تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔