• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین کی حمایت میں کھڑے ہیں، پارٹی کیخلاف سازش نہیں کر رہے، عون چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ترین گروپ کے عون چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہیں پارٹی کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، جہانگیر ترین سے فیملی تعلق پہلے سیاسی بعد میں ہے،جہانگیر ترین خود ڈس کوالیفائی ہیں ان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں،سعید اکبر نوانی کونمائندہ نامزد کیا تاکہ ہمارے تحفظات دور ہوسکیں، عمران خان اپنے مخلص دوستوں کو پہچانیں، ٹوئٹ کر کے کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ عون چوہدری نے مزید کہاکہ کل کی بیٹھک میں ہمارے لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا کہ ہماری سنوائی نہیں ہوتی سی ایم آفس سے وقت لینے کی کوشش کی گئی جو نہیں دیا گیا یہ سیاسی پارٹی ہے ہمیں اپنے سیاسی لوگوں کو سنبھالنا ہے یہ لوگ کل اپنے حلقے جا کر کیا کہیں گے۔تحریک انصاف میں رہ کر اپنا حق لیں گے ۔ جہانگیر ترین کو اگر گرفتار کر لیا جاتا ہے تو جو قانونی پروسیجر ہوگا اس کو فالو کیا جائے گا۔ہم جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہیں پارٹی کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے۔ آپ ٹوئٹ کردیں جس طرح تمام وفاقی وزراء نے کیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس کے جواب میں کہا کہ ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں ہمیں ٹوئٹ کرنے سے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا۔ عون چوہدری نے مزید کہا کہ جہانگیرترین سے سیاسی تعلق بعد میں ہے اس سے پہلے ایک فیملی کاتعلق ہے اور ایسے رشتے پہلے ہوتے ہیں سیاست بعد میں ہوتی ہے ۔ عمران خان کے نکاح میں ضرور گواہ ہوں میری تقرری 2013 ء میں بطور پولیٹکل سیکرٹری ہوئی 2014 میں دھرنا آیا دھرنے پر کچھ چیزیں مس مینج ہوئیں جہانگیر ترین نے بلا کر کہا کہ آپ کو کچھ ذمہ داریاں دینا چاہتا ہوں میں نے کہا میں تیارہوں ۔

تازہ ترین