• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 500 کیچپ اور 300لیٹر غیر معیاری سرکہ برآمد

پشاور ( نمائندگان جنگ ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چارسدہ کے علاقے کوٹ ترناب میں کارروائی کرتے ہوئے 500 لیٹر مضر صحت کیچپ اور 300 لیٹر سے زائد غیر معیاری سرکہ برآمد کرلیا۔ دکاندار کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لکی مروت کے علاقے لنڈیوا میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، انسپکشن کے دوران ایک دکان سے 60 لیٹر سے زیادہ زائد المعیاد مشروبات اور 25 کلو چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا۔ چترال میں انسپکشن کے دوران 45 لیٹر جعلی مشروبات اور 10 کلو سے زائد غیر معیاری و مضر صحت کینڈیز قبضہ میں لے لئے گئے، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو ورننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ بنوں میں بھی مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، کاروائی میں بھاری مقدار چائنہ سالٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر برآمد کیا گیا۔ ممنوعہ اشیاء کو فوڈ سیفٹی ٹیمز نے قبضے میں لیکر تلف کردئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دیر لوئر کے علاقے بلامبٹ میں فاسٹ فوڈ پوائنٹس، جنرل سٹورز اور ہول سیل ڈیلرز کا معائنہ کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے دکانداروں کو اشیاء خوردنوش کا معیار بہتر کرنے کے لئے نوٹسز جاری کئے۔
تازہ ترین