اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پہلی طلبی ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کی کاز لسٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی ٹرانزیکشن کا کیس نکال دیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ایس او پیز کے باعث پر ہجوم پیشی کو فی الحال منسوخ کیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آصف علی زرداری کو متبادل تاریخ پر طلب کیا جائے گا،سابق صدر کی قانونی ٹیم کو پہلے ہی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔